Breaking News

چھوٹی نسل کی خوبصورت گھوڑی نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

گھوڑے دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں ان کی بے شمار نسلیں بھی ہیں جو ایک سے بڑھ ایک ہیں، جو ان کی خوبصورتی کو دوسرے گھوڑوں سے ممتاز کرتی ہے۔

ان ہی میں ایک خوبصورت اور چھوٹی نسل کی گھوڑی بھی ہے جس کی خوبصورتی کا اعتراف گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی کیا ہے۔ اس گھوڑی کی سب سے خاص بات اس کی لمبی اور گھنی دم ہے۔

sweetie

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی کیرولینا کی ایک چھوٹی نسل کی گھوڑی نے سب سے لمبی دم رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سوئٹی نامی اس گھوڑی کی دُم 5 فٹ اور 11.26 انچ لمبی ہے جس کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اسے فاتح قرار دیا گیا۔ سوئٹی نامی کی عمر 36 برس ہے اور اس کا قد 3 فٹ ایک انچ ہے۔

اس گھوڑی کی مالکن ریسا فارمیسانو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ سوئٹی کی دم کو اپنے پیچھے گھسیٹنے سے روکنے کے لیے لپیٹ دیتی ہیں۔ ریسا اپنی گھوڑی کی دم کو سال میں 2 مرتبہ دھوتی اور باقاعدہ کنڈیشن بھی کرتی ہیں۔

horse

انہوں نے بتایا کہ اپنی ایک گھوڑی کی موت کے بعد وہ سوئٹی کو گھر لے آئی تھیں، ان کے پاس دو گھوڑے بھی ہیں۔

سوئٹی کی دُم سال 2012 میں اتنی لمبی ہوگئی تھی کہ وہ زمین پر لگنا شروع ہوگئی تھی اور تب سے دم کی طوالت میں اضافہ ہوتا گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/a58lsQN

No comments