نوجوان نے غلط عمر بتا کر دوستی کرنے والی خاتون کی پٹائی کر دی
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 20 سالہ نوجوان کو سوشل میڈیا پر دوستی کرنے والی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت دیپندر سنگھ کے نام سے ہوئی جس کی متاثرہ خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی اور بعد میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔
چند روز قبل دونوں نے کسی مقام پر پہلی بار ملاقات کا فیصلہ کیا۔ جب دیپندر سنگھ اپنی دوست سے ملا تو یہ دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے کہ وہ انسٹاگرام پر جوان نظر آتی تھی۔
خاتون نے جب ملزم کو بتایا کہ اس کی عمر 45 سال ہے تو وہ طیش میں آگیا اور وہیں دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔ ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔
متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور دعویٰ کیا کہ اسے نامعلوم شخص نے مارا اور موبائل فون چرا لیا، تاہم تفتیش کے دوران پولیس کو معاملے کا علم ہوا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DmuKCfG
No comments