اسرائیلیوں کی اکثریت جنگ ختم کرنے کی حامی
اسرائیلیوں کی اکثریت جنگ کے خاتمے اور اسیروں کی واپسی کے معاہدے کے حامی ہے۔
اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے کے مطابق، اسرائیلیوں کی اکثریت 56 فیصد، جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی فوجوں کے مکمل انخلاء کے بدلے تمام اسیروں کی رہائی کے ایک جامع معاہدے کی حمایت کرتی ہے۔
اسی رائے شماری کے کچھ اور نتائج یہ ہیں:
29.5 فیصد اسرائیلی غزہ میں لڑائی کے عارضی خاتمے کے بدلے کچھ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔
شمال کے حوالے سے، 42 فیصد اسرائیلی لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ سیاسی تصفیہ کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 38 فیصد ایسے ہیں جو فوجی حل چاہتے ہیں یہاں تک کہ شدید نقصان کی قیمت پر۔
رائے شماری کرنے والوں میں سے 10 فیصد کا کہنا ہے کہ شمالی سرحد پر اس کی موجودہ شکل میں لڑائی جاری رکھنا درست تھا، جب کہ 10 فیصد کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ان کی کوئی رائے نہیں ہے۔
حکومتی اتحاد کے اندر اختلافات کے حوالے سے 44 فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں اور اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے درمیان تناؤ وہ نمبر ایک وجہ ہے جو حکومت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/avh90Mf
No comments