Breaking News

بھارت: جنوبی دہلی میں ایک اور ڈاکٹر کی لاش برآمد

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے جنوب میں واقع گھر سے ایک اور ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی، حکام کو شبہ ہے کہ اس نے خوکشی کی ہے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) کے ایک 34 سالہ نیورو سرجن اتوار کو جنوبی دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا، پولیس خودکشی کے مشتبہ معاملے کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

ڈاکٹر کی شناخت راج گھونیا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گجرات کے راجکوٹ کا رہائشی تھا مبینہ طور پر زیادہ مقدار میں دوا لینے کے باعث ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کو گوتم نگر کے علاقے میں ڈاکٹر راج گھونیا کے گھر سے دوائیوں اور سرنجوں کی استعمال شدہ شیشیاں بھی ملی ہیں۔

جائے وقوعہ سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، تاہم پولیس حکام نے تصدیق کی کہ گونیا نے اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا ہے۔

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر تقریباً 2 بجے، گوتم نگر میں ایک ڈاکٹر کی خودکشی کے سلسلے میں کال موصول ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی تو گھونیا کو بے ہوشی کی حالت میں پایا، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/s56a29J

No comments