Breaking News

’یہ غزہ جنگ بندی کا آخری موقع ہو سکتا ہے‘

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ یہ غزہ جنگ بندی کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

بلنکن نے تل ابیب میں اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ جلد ہی غزہ میں جنگ بندی پر کے لیے مصر اور قطر جائیں گے۔

بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا عہد ہے جسے ہم 7 اکتوبر سے عملی طور پر نبھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے امریکی حمایت یافتہ منصوبے کی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور کہا ہے کہ حماس پر بھی ایسا ہی کرنا "ضروری” ہے۔

بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات ’’بہت تعمیری‘‘ تھی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1JEY0Co

No comments