بھارت کو نیوزی لینڈ میں بھی شرمندگی کا سامنا
نیوزی لینڈ میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئی، نیوزی لینڈ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے سکھ فارجسٹس کو اجازت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کےشہرآکلینڈمیں کل خالصتان ریفرنڈ م کا انعقاد کیاجائےگا، آکلینڈ کی حکومت اور پولیس نے ریفرنڈم کے انعقاد کی یقین دہانی کرادی۔
اس ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی اسکوائر پر ہوگا، او ٹی اسکوائر پر ریفرنڈم کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کیوی ہم منصب سے خالصتان ریفرنڈم پر بات کی تھی، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/w2kSm0e
No comments