بٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 1لاکھ ڈالرز کی حدعبور کرلی
کرپٹو کی دنیا میں بٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالرز کی حد عبورکرلی، ٹرمپ کے انتخاب کے بعد کرنسی کی قدر کافی بڑھ چکی۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 3 ہزار ڈالرز کی سطح پرپہنچ گیا ہے، کرپٹو ورلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکیورٹیز ریگولیٹر کی قیادت کیلئے پال آٹکنز کو نامزد کرنے پر خوش ہے۔
کرپٹو فرینڈلی پال آٹکنز کی ایس ای سی قیادت کے انتخاب کے بعد بٹ کوائن نے تاریخ رقم کی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ کیلئے نامزدگیاں جاری ہیں۔
ٹرمپ نے پال آٹکنز کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی قیادت کےلیے منتخب کیا ہے، 5 نومبر کو ٹرمپ کے انتخاب کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قدر 130 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/c7BDjTz
No comments