Breaking News

پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجھوڑنے والے فلسطینی دادا شہید

فلسطین میں پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجھوڑنے والے دادا اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سےخالد نبھان شہید ہو گئے۔ فلسطینی شخص گزشتہ سال شہید پوتی کو چومتے اور اسے میری روح کہنے پر مشہور ہوئے تھے۔

خاندان کی شہادت کے بعد خالد نبھان نے اپنی زندگی فلسطینیوں کی مدد کیلئے وقف کی اور فلسطینیوں نے خالد نبھان کو ابودیہ کے نام سے پکارا جو دنیا میں فلسطینی دادا کے نام مشہور ہوئے۔

Soul of my soul': Gaza grandfather who grieved granddaughter killed in Israeli attack

خالد نبھان آج صبح وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری میں شہیدہوئے۔ نومبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خالد نبھان کی پوتی اور پوتا شہید ہوئےتھے۔

اسرائیل نے ابو حجر خاندان سے تعلق رکھنے والے گھر کو نشانہ بنایا جس میں فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق ایک بچے سمیت دیگر 4 افراد بھی شہید ہوئے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/TzWvfsh

No comments