غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں بچے کی پیدائش
اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، کشتی میں سوار آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی میں67 افراد کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا۔
تیزہواؤں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی تھی جس کے باعث کشتی پر سوار افراد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔
اس موقع پر اٹالین کوسٹ گارڈز فوری کارروائی کرتے ہوئے کشتی پر موجود تمام افراد کو ریسکیو کرکے بحفاظت کنارے پر لے آئے۔
نومولود اوراس کی ماں سمیت تمام تارکینِ وطن کو اٹلی کے کاتانیا جزیرے پہنچا دیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ اور ضروری امداد فراہم کی گئی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/0RGacpq
No comments