Breaking News

’شام کی کہانی حق و باطل کے درمیان جنگ میں تاریخ کا سبق ہے‘

شامی صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ شام کی کہانی حق و باطل کے درمیان جنگ میں تاریخ کا سبق ہے۔

اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے احمد الشرع نے کہا کہ شام 60 سالوں سے ایک ظالمانہ حکومت کے زیراثر رہا ہے پچھلی حکومت نے ہمارے خلاف وحشیانہ تشدد اور ہتھیار استعمال کئے۔

احمد الشرع کے مطابق سابق حکومت نے 200 سے زیادہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کیے پچھلی حکومت نے حق کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے زہریلی گیس کااستعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اسرائیل  خطے کو خطرے میں ڈال کر کارروائیاں کر رہا ہے آج شام دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے جائز مقام پر لوٹ رہا ہے ہمیں امید ہے کہ شام پر سے تمام پابندیاں ہٹادی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی حمایت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں شام کی حمایت کرنے والے تمام عرب اور اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شام اپنی کہانی میں امن و استحکام اور خوشحالی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے۔

قبل ازیں نیویارک میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل فضائی حدود کی خلاف ورزی اور سرحدی دراندازی کر رہا ہے شام کو تقسیم کرنےکی کسی بھی کوشش سے عراق اور ترکیہ متاثر ہوں گے اگر شام کو تقسیم کیا گیا تو خطے میں ہر کسی کو بہت نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے بعد اسرائیل نے شام کو مستحکم ہونے سے روکا، اسرائیل نے شام کیساتھ 1974 کے جنگ بندی معاہدے کو پامال کیا اور شامی فوجی اثاثے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی فوج نے 20کلو میٹر دراندازی کی، اسرائیل نے ایک ہزار سے زائد فضائی حملے اور 400 زمینی دراندازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام کو تقسیم کر کےکمزور رکھنا چاہتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/eyZRICK

No comments