Breaking News

ٹرمپ نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے بڑا منصوبہ پیش کردیا

نیو یارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے رہنماؤں کے سامنے غزہ جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔

نیو یارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وٹکوف نے بتایا کہ منگل کو ٹرمپ کی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے حکام سے انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

اس حوالے سے صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ انہیں امید بلکہ یقین ہے کہ آئندہ دنوں میں کوئی پیش رفت سامنے آئے گی۔

امریکی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق عرب و مسلم رہنماؤں کو 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا گیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل عالمی سطح پر مزید تنہا ہورہا ہے۔

ٹرمپ کے خصوصی ایلچی وٹکوف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کسی بڑے بریک تھرو کا اعلان ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد عرب و مسلم رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبہ کو سراہا، صدر ٹرمپ نے پہلی بار غزہ جنگ کے خاتمے کا امریکی منصوبہ پیش کیا ہے

یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں عرب ممالک بالخصوص مصر کی قیادت میں فلسطینی علاقے کے لیے جنگ بعد کا ایک منصوبہ سامنے لائے تھے جس میں حماس کو اقتدار سے باہر رکھنے کی تجویز شامل تھی۔

یہ منصوبہ اس وقت جلدی میں بنایا گیا جب ٹرمپ نے فروری میں تجویز دی تھی کہ امریکا غزہ پر کنٹرول سنبھالے اور وہاں کی دو ملین آبادی کو بے دخل کرے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/XRZrvwJ

No comments