Breaking News

امریکا میں خوفناک دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ، اسلحہ پلانٹ مکمل تباہ

امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ٹینیسی کے شہر بکسنورٹ میں فوجی اسلحہ پلانٹ میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا ایکوریٹ اینرجیٹک سسٹمز نامی پلانٹ میں ہوا جہاں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے

ہک مین کاؤنٹی کے شیرف ڈیوِس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کا نام و نشان مٹ گیا، تاحال ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ممکنہ طور پر کہا جاسکتا ہے کہ شاید کچھ افراد زندہ بھی بچ گئے ہوں۔

US blast

علاوہ ازیں امریکی نیوز چینل سی این این کی فضائی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ جہاں پہلے فیکٹری کی عمارت موجود تھی وہاں اب صرف ملبے کا ڈھیر باقی ہے۔

قریب ہی واقع پارکنگ لاٹ میں راکھ اور ملبے کے آثار چند کھڑی گاڑیوں کے درمیان بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Ammunition Plant blast

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ایکوریٹ اینرجیٹک سسٹمز ایک ایسی فرم ہے جو فوجی، ہوابازی اور تجارتی مقاصد کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار اور محفوظ کرتی ہے۔

اس کمپنی کا ہیڈ کوارٹر 1ہزار300 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں 8 پیداواری یونٹس اور ایک لیبارٹری شامل ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/MEHZgVy

No comments