امریکی محکمہ خزانہ کا ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ جاری کرنے پر غور
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکہ امریکا کی 250ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر یادگاری طور پر جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، امریکی وزیرخزانہ نے سکے کے ابتدائی ڈیزائنز سوشل میڈیا پر شیئر کردیے ہیں۔
ڈیزائن میں امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد مٹھی بلند کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے بارے میں ٹرمپ کے مثبت ردعمل سے نیتن یاہو دنگ رہ گئے
سکے پر الفاظ کندہ ہیں ’’فائٹ فائٹ فائٹ‘‘، مذکورہ الفاظ امریکی صدر ٹرمپ کے ادا کردہ تاریخی جملے کی عکاسی کرتے ہیں۔
امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ سکے سے متعلق مزید تفصیلات شٹ ڈاؤن کے بعد جاری کی جائیں گی، ڈیزائن قوم کی مضبوطی اور جمہوریت کے جذبے کی علامت ہے۔
امریکا میں شٹ ڈاؤن ! ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ریاستوں کے فنڈز روک دیئے
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/r760Loj
No comments