Breaking News

ٹرمپ کو ایک جھٹکا : انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار

واشنگٹن : امریکی وفاقی عدالت کے جج نے صدر ٹرمپ کے انتخابات سے متعلق حکم نامے کے ایک اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل ان کی شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر کو ووٹنگ کیلئے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے کیونکہ امریکی آئین تمام ریاستوں کو آزادانہ انتخابات کا اختیار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ 25 مارچ کو اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں ووٹنگ کیلئے شہری کو شہریت ہونے کا ثبوت فراہم کرنا لازمی قرار دیا تھا۔

ٹرمپ کے اس حکم نامے کا مقصد امریکی انتخابی نظام میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں لانا تھا تاہم مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، اور کئی عدالتیں پہلے ہی اس حکم کے نفاذ کو عارضی طور پر روک چکی تھیں۔

امریکی وفاقی جج کا یہ فیصلہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی، لیگ آف یونائیٹڈ لاطینی امریکن سٹیزنز، اور لیگ آف ویمن ووٹرز ایجوکیشن فنڈ سمیت کئی گروپس کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

چینی صدر سے ملاقات ! ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/YRnTNjG

No comments