ایٹمی صلاحیت والے روسی طیاروں کی جاپان کے قریب پروازیں
روس کے ایٹمی صلاحیت والے بمبار طیاروں کی پرواز پر جاپان کے لڑاکا طیارے الرٹ ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹی یو 95 ایٹمی بمبار طیارے جاپان کی فضائی حدود کے قریب پرواز کرتے رہے جن کی نشاندہی ہونے پر جاپان کے جنگی طیارے الرٹ ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ پرواز معمول کی پیٹرول تھی اور بین الاقوامی فضاؤں میں انجام دی گئی۔
جاپانی وزارت دفاع نے روسی بمبار طیاروں کی پرواز کا نقشہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی یو 95بمباروں کے ساتھ 2 ایس یو 35لڑاکا طیارے بھی تھے۔
جاپانی وزارت دفاع کے مطابق روسی طیارے جاپان کے سادو آئی لینڈ کی سمت بڑھے پھر شمال کی جانب مڑ گئے، روس روزانہ ہماری سرحدوں کےقریب فوجی کارروائیاں کرتا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mLASWoG
No comments