Breaking News

روس نے یوکرین کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا

روس نے اس سال یوکرین میں پانچ ہزار مربع کلومیٹر علاقہ قبضے میں لیا ہے۔ روس کو میدانِ جنگ پر مکمل اسٹریٹجک برتری حاصل ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر گہرائی تک حملے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، یوکرین کے اس اقدام سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

روسی صدر پیوٹن اور نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر تفصیلی بات چیت کی۔

ٹرمپ انقلابی صدر، آپکے دور میں عالمی معیشت میں تاریخی تبدیلیاں آئیں، کینیڈین وزیراعظم کارنی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کا بات چیت سے حل نکالنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان شام میں مزید استحکام پر بھی بات چیت ہوئی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/L79ieGw

No comments