ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا پہنچتے ہی رقص کرنے لگے، ویڈیو وائرل
کوالالمپور (26 اکتوبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، ملائیشیا آمد پر صدر ٹرمپ نے جوش میں آ کر اپنا روایتی ڈانس بھی کیا۔
ملائیشیا میں آسیان کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوالالمپور پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر ٹرمپ نے روایتی رقص کیا اور امریکا اور ملائیشیا کے پرچم لہرائے۔
ایئر پورٹ پر استقبال کے بعد امریکی صدر وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر سربراہی اجلاس کے مقام کی جانب روانہ ہوئے۔
صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر مزید 10 فی صد ٹیرف عائد کر دیا
ملائیشیا میں آسیان ممالک کا 3 روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، اجلاس میں صدر ٹرمپ، چین کے وزیر اعظم لی چیانگ، جاپان کی نئی وزیر اعظم تاکائے سانائی، جنوبی کوریا کے صدر اور کینیڈین وزیر اعظم شرکت کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اجلاس میں ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔ آسیان اجلاس کا مقصد اقتصادی انضمام ہے تاہم غزہ کی صورت حال اور میانمار میں خانہ جنگی پر بھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sWjl6wh
No comments