Breaking News

امریکی میڈیا کا پینٹاگون کی نئی پابندیاں ماننے سے انکار

امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے عائد کردہ قومی سلامتی سے متعلق نئی پابندیوں کو ماننے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں آزادیِ صحافت پر قدغن ہیں اور عوام کے جاننے کے حق کے خلاف ہیں۔

پینٹاگون کا مؤقف ہے کہ بعض حساس معلومات کے افشا ہونے سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

امریکی صحافتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان پابندیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن یوکرین اور روس میں جنگ رکوا سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں ترک صدر رجب طیب اردوآن کا احترام کیا جاتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن ان کا احترام کرتے ہیں جبکہ اردوآن میرے بھی دوست ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سخت مزاج لوگوں کیساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے، کمزوروں کے ساتھ کام کا مزہ نہیں، اردوآن نے میرے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا۔

ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش، ایران کا جواب سامنے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ اور عراق کے دباؤ پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ سمٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت منسوخ کر دی گئی تھی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/EGoazIn

No comments