Breaking News

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے مرسڈیز کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے مرسڈیز کو عالمی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا، 2025 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے ریکارڈ فروخت کی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے 2025 کی تیسری سہ ماہی میں مرسڈیز سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں، ٹیسلا نے جولائی سے ستمبر کے دوران 4 لاکھ 97 ہزار99 گاڑیاں فروخت کی ہیں۔

مرسڈیز کی فروخت 4 لاکھ 41 ہزار 500 رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد کم ہے، امریکا اور چین میں مرسڈیز کی فروخت بالترتیب 17 اور 27 فیصد کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا نے حیرت انگیز مہارت والا روبوٹ بنا لیا، ایلون مسک نے ویڈیو پوسٹ کردی

ٹیسلا کی فروخت میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرسڈیز نے فروخت میں کمی کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درآمدی ڈیوٹیوں کو ٹھہرایا ہے۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت نصف ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، ٹیسلا کی رواں سال کی مجموعی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔

ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑیوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/GmBf0o3

No comments