ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا
امریکا (14 نومبر 2025): صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے یورپ سے تعلق رکھنے والی بائیں بازو کی چار تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یورپ میں سرگرم 4 بائیں بازو کے گروہوں کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق ان چاروں گروہوں کی براہ راست سرگرمیاں امریکا کے اندر نہیں دیکھی گئی ہیں۔ تاہم یہ چاروں گروہ یورپ میں مختلف نوعیت کی تشدد آمیز اور مسلح کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
ان گروہوں میں اطالوی انارکسٹ فرنٹ، دوسرا اور تیسرا گروہ یونان جب کہ چوتھا گروہ جرمنی سے تعلق رکھتا ہے۔
ان میں سب سے نمایاں اطالوی انارکسٹ فرنٹ ہے، جو 2003 میں یورپی کمیشن کے اُس وقت کے صدر رومانو پروڈی کو دھماکہ خیز پارسل بھیجنے کے واقعے میں شامل رہا تھا۔
یونان سے تعلق رکھنے والے گروہوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس ایتھنز میں پولیس ہیڈکوارٹر اور وزارتِ محنت کی عمارتوں کے باہر بم نصب کیے تھے۔ اگرچہ ان دھماکوں میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوا تھا، مگر یونانی حکام نے ان کارروائیوں کو ملک کے سیاسی ڈھانچے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی ’منظم کوشش‘ قرار دیا تھا۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والا چوتھا گروہ فاشزم مخالف تشدد پسند نیٹ ورک کے طور پر جانا جاتا ہے، اس تنظیم پر جرمنی میں کئی نیو نازی کارکنوں پر ہتھوڑوں سے حملے کا الزام ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/EU4atQV
No comments