بس ایک چیز کی پرواہ ہے! ٹرمپ نے بتادیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھیں بس ایک چیز کی پرواہ ہے اور وہ یہ کہ امریکا کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بن جائے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرپٹو آج دنیا کی ایک بڑی صنعت بن رہی ہے اور امریکا اس وقت اس شعبے میِں چین سمیت تمام ملکوں سے بہت آگے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ چین اب تیزی سے کرپٹو کے میدان میں داخل ہو رہا ہے، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ چین اس شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے۔
جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے ابتداء میں کرپٹو کی مخالفت کی، لیکن جب دیکھا کہ کرپٹو ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں تو انہوں نے صرف ووٹ لینے کے لیے مؤقف تبدیل کردیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ جس طرح امریکہ مصنوعی ذہانت میں نمبر ون ہے،اسی طرح وہ کرپٹو میں بھی اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ریپبلکن دورِ حکومت میں تائیوان پر کوئی حملہ نہیں کریں گے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انھیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک وہ (ٹرمپ) منصبِ صدارت پر ہیں، بیجنگ اپنی دیرینہ پالیسی یعنی تائیوان کو چین کے ساتھ دوبارہ ملانے کے سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔
سروے: ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی سے عوام کی اکثریت ناخوش
ٹرمپ نے کہا کہ تائیوان کا متنازع معاملہ اُن کی جمعرات کو جنوبی کوریا میں شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں زیرِ بحث نہیں آیا، کیوں کہ وہ ملاقات زیادہ تر امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی پر مرکوز تھی۔ تاہم امریکی صدر نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے عہدِ صدارت کے دوران چین تائیوان کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کرے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/N4Z6R5F
No comments