Breaking News

لندن : گودام میں خوفناک آتشزدگی، شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے

لندن کے ساؤتھ ہال میں گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی، فائر فائٹرز کو بھی جان کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لندن کے ساؤتھ ہال میں گودام کی خوفناک آگ کی شدت نو گھنٹے بعد بھی برقرار ہے۔

گودام کی چھت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھوئیں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لندن فائر پیٹ گولبن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آگ بجھانے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک شعلے بھڑک رہے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ساؤتھ ہال کے گودام میں لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، فائر فائٹرز کو بھی آگ کے دوران عمارت سے نکالنا پڑا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر اور آتش بازی کے سامان کی وجہ سے فائر فائٹرز کو بھی خطرہ لاحق تھا، آگ لگنے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر قابو پانے کا عمل رات بھر جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ آگ کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے اور متعدد شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کی بڑی مقدار پھیل رہی ہے لہٰذا شہری کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے کیلیے اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

لندن کے مشہور سنیما میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/H8Az4Pb

No comments