Breaking News

مسافروں کےلیے خوشخبری، ایئرلائن نے 10ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا

ایئرلائن نے مسافروں کی پریشانی کا خمیازہ ادا کرنے اور انکی اشک شوئی کےلیے انھیں بطور ہرجانہ 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ایئرلائن انڈیگو نے 3، 4 اور 5 دسمبر 2025 کو ہوائی اڈوں پر گھنٹوں پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے، جاری بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ جو مسافر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں انھیں 10,000 روپے کا سفری واؤچر دیا جائے گا۔

ان واؤچرز کو اگلے 12 مہینوں میں انڈیگو کی کسی بھی پرواز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ معاوضہ حکومتی ضوابط کے تحت موصول ہونے والی نقد رقم کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تکنیکی نقائص یا کچھ اور! بھارتی ایئرلائن نے ہنگامی لینڈنگ کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا

بھارت کے موجودہ ڈی جی سی اے قوانین کے مطابق، اگر کوئی پرواز طے شدہ روانگی کے وقت کے 24 گھنٹے کے اندر منسوخ ہوجائے تو مسافروں کو فلائٹ کے بلاک وقت کے لحاظ سے 5,000 سے 10,000 روپے کا الگ سے نقد معاوضہ ملے گا۔

کچھ مسافر 15,000 روپے سے 20,000 روپے (کیش + واؤچر) کا فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں، انڈیگو کے مطابق منسوخ کی گئی تمام پروازوں کے لیے رقم کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

زیادہ تر مسافروں کے اکاؤنٹ میں رقم پہلے ہی جمع ہو چکی ہے، اور باقی مسافروں کے اکاؤنٹس میں بھی جلد ہی جمع کر دی جائے گی۔

جن لوگوں نے سفری پورٹل جیسے MakeMyTrip، Cleartrip، Yatra وغیرہ کے ذریعے بکنگ کی ہے ان کے لیے رقم کی واپسی بھی شروع کی جاچکی ہے۔

بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے بحران کے بعد سی ای او کا مسافروں کے نام اہم پیغام



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/tlIHzOi

No comments