Breaking News

کینیڈا: بھارتی سفارتکار کی کرائے کے قاتل کے ذریعے ایک اور سکھ رہنما کو قتل کرنیکی سازش

سکھ فار جسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی سفارتکار نے خالصتان منتظم کو نشانہ بنانے کے لیے ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

امریکا میں قائم ایک سکھ تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ کینیڈا میں تعینات ایک بھارتی سفارتکار نے خالصتان ریفرنڈم کے ایک منتظم کو نشانہ بنانے کے لیے کرائے کے قاتل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

سکھس فار جسٹس (SFJ) کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اندرجیت سنگھ گوسل کے خلاف ایک مبینہ ”قتل کی سازش“ سے متعلق معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ گوسل خالصتان ریفرنڈم مہم کے ایک اہم منتظم ہیں۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے دعوی کیا ہے کہ کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے منتظم کو قتل کرنے کیلئے بھارتی سفارتکار نے ایک کرائے کا قاتل کو پچاس ہزار ڈالرز کی پیشکش کی۔

گروپ کے مطابق یہ مبینہ منصوبہ جون 2023 میں برٹش کولمبیا میں سکھ سرگرم کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے پہلے سامنے آنے والی انٹیلی جنس وارننگز سے مشابہ ہے۔

ایس ایف جے نے دعویٰ کیا کہ اوٹاوا میں ایک بھارتی سفارتکار نے گوسل کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کو 50 ہزار ڈالر نقد کی پیشکش کی۔ گروپ کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) نے حال ہی میں گوسل کو ان کی جان کو لاحق ممکنہ خطرے کی وجہ سے ویٹنس پروٹیکشن کی پیشکش کی ہے۔ کینیڈین حکام نے اب تک ان الزامات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ایس ایف جے کے جنرل کونسل گرپت وانت سنگھ پنوں نے کہا کہ گروپ نے “کینیڈا میں ایک اور پرو-خالصتان سکھ کے قتل” کو روکنے کے لیے یہ معلومات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔

پنوں کے مطابق ایس ایف جے کا ماننا ہے کہ کینیڈا کی متعدد سکیورٹی ایجنسیاں، جن میں RCMP بھی شامل ہے، اس مبینہ سازش سے متعلق انٹیلی جنس کا جائزہ لے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات حکومت کینیڈا کی اعلیٰ سطحوں تک پہنچائی گئیں، جن میں وزیر اعظم مارک کارنی، وزیر خارجہ انیتا آنند اور وزیرِ پبلک سیفٹی کے دفاتر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ یہ صورتحال کینیڈا کی جانب سے بھارت پر ناکافی دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “گوسل کے خلاف مبینہ سازش وزیر اعظم کارنی کی جانب سے مودی کے ساتھ بغیر احتساب کا مطالبہ کیے تجارتی بات چیت شروع کرنے کا براہ راست نتیجہ ہے۔”

گروپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر دینیش پٹنائک کی عوامی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

سکھ فار جسٹس کا صدر ٹرمپ کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اعلان



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zrfpHEi

No comments