Breaking News

ڈریکولا قلعے کے قریب لاپتہ ہونیوالے نوجوان نے اپنی آخری کال میں کیا بتایا؟

رومانیہ میں ڈریکولا کے قلعے کے قریب مدد کے لیے پکارنے کے بعد لاپتہ ہونے والے برطانوی نوجوان کی تلاش زور وشور سے جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹھ دن قبل رومانیہ میں ڈریکولا کیسل کے قریب مدد کے لیے پکارنے کے بعد لاپتہ ہونے والے برطانوی نوجوان کو امدادی کارکن تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اب تک اس کا کسی طرح کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

18 سالہ جارج اسمتھ رومانیہ کے دیہی علاقے میں بران گاؤں کی طرف پیدل سفر کے لیے گئے تھے جہاں افوہوں کے مطابق ڈریکولا کا گھر بھی موجود ہے۔

برفیلے پہاڑوں میں گھری وادی تک پہنچنے کے بعد 18 سالہ جارج نے ہنگامی سروسز کو کال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ تھکن اور ہائپوتھرمیا کا شکار ہے۔

اس کے بعد سے برطانوی نوجوان کی کسی کو کوئی خبر نہیں ہے اور وہ لاپتہ ہے، جمعہ کی رات اپنے بیٹے کے لیے الرٹ جاری ہونے کے بعد جارج کی والدہ جُو اسمتھ رومانیہ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

جُو اسمتھ نے بتایا کہ وہ اتوار کو برطانیہ میں اپنی یونیورسٹی سے ہمیں کہے بغیر اکیلے پیدل سفر کرنے کے لیے نکل گیا۔

اس کے فون کا آخری بار جو سگنلا ملا ہو دور دراز کے پہاڑی علاقے کی طرف اشارہ کرتاہے، میں فوری طور پر رومانیہ کے لیے روانہ ہوئی، ہم تلاش کرنے والی ٹیموں کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہے ہیں۔

حکام نے جارج کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے تصویر میں جیکٹ پہن رکھی ہے، کسی کو بھی معلومات ہو تو اسے حکام سے رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

حقیقی ڈریکولا سے متعلق حیرت انگیز انکشاف؟ خطوط منظر عام پر



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/tuqjvLE

No comments