Breaking News

بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے بحران کے بعد سی ای او کا مسافروں کے نام اہم پیغام

بھارتی ایئرلائن انڈیگو کا بحران آہستہ آہستہ ختم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ آج 1800 سے زائد پروازیں بحال ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ’آن ٹائم پرفارمنس‘اب پہلے کی طرح معمول پر آ گئی ہے، مختلف ایئرپورٹس پر کچھ مقامات پر افرا تفری کا ماحول ضروری ہے لیکن آج 1800 سے زائد پروازیں بحال ہوئیں، 10 دسمبر کو تقریباً 1900 طیاروں کی پرواز کا منصوبہ ہے۔

مسافروں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے انڈیگو ایئرلائن نے کینسلیشن پر ’کوئی سوال نہیں‘ والی پالیسی کے ساتھ اپنے صارفین کو مکمل ریفنڈ کے عمل کو آٹومیٹ کردیا ہے۔

ایئرلائن کا ٹکٹ خریدنے والے مسافر کمپنی کی ویب سائٹ پر اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں، انڈیگو نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی فلائٹ کا تازہ اسٹیٹس ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔

انڈیگو کے سی ای او پیٹر ایلبرس نے بھی مسافروں کےلیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’’آپ کی ایئرلائن بحران کے دور کے بعد پھر اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے۔‘‘

سی ای او کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ’’ہم پریشانیوں سے گزرے، مسافروں کو پریشانی ہوئی، اس کے لیے ہم معافی چاہتے ہیں، ہوائی سفر کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ لوگوں میں جذبات و خواہشات کو ساتھ لاتی ہے۔‘‘

پیٹر نے معذرت خواہانہ لہجے میں کہا کہ ’’ہم پروازوں کی منسوخی کو نہیں ٹال پائےلیکن ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری پوری انڈیگو ٹیم سخت محنت کررہی ہے، ہماری پہلی ترجیح ہمارے قابل قدرصارفین کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچانا ہے۔‘‘



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ml6iFnH

No comments