داعش پر حملے جنگ نہیں انتقام کا اعلان ہے، وزیر جنگ
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کسی جنگ کا آغاز نہیں بلکہ انتقام کا اعلان ہے۔
امریکی وزیر نے کہا کہ امریکی افواج نے آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا آغاز کردیا، جس کا مقصد شام میں داعش کے جنگجوؤں اوراسلحہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی 13 دسمبر کو شام کے شہر پالمیرا میں امریکی افواج پر حملے کے جواب میں کی گئی، یہ کسی جنگ کا آغاز نہیں،بلکہ یہ انتقام کا اعلان ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا اپنے دفاع میں کبھی ہچکچائے گا اور نہ پیچھے ہٹے گا۔
ہم اس وحشیانہ حملے کے فوراً بعد واضح کرچکے تھے کہ آپ دنیا کے کسی کو نے میں امریکیوں کونشانہ بنائیں گے تو امریکا آپ کا پیچھا کرے گا۔
مزید پڑھیں۔ امریکا نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کردیے
انہوں نے کہا کہ امریکا آپ کو تلاش کرے گا اور بےرحمی سے انجام تک پہنچائے گا، آج ہم نے اپنے دشمنوں کا شکار کیا، ہم نے بہت سوں کو مار ڈالا اب یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CoJpIGY
No comments