Breaking News

امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب سے ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا

(21 دسمبر 2025): امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل کے قریب سے ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق امریکا نے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا نے ملک کے ساحل سے تیل بردار جہاز کو پکڑا ہے۔

وینزویلا نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے چوری اور اغوا قرار دیا، وینزویلا کی حکومت کا کہنا ہے اس معاملے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں اس معاملے پر شکایت درج کرائیں گے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھا رہے ہیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں بھی نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وینزویلا نے امریکی اقدام پر تاحال کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم اس سے قبل وہ امریکا پر اپنے تیل کے وسائل چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حالیہ ہفتوں میں دوسرا موقع ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہو۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/r4bPkjE

No comments