Breaking News

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، 50 ہلاکتیں، نظام زندگی مفلوج

واشنگٹن : امریکا میں برفانی طوفان کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی، اب تک ہزاروں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں اب تک 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 10 اموات صرف نیویارک میں رپورٹ ہوئیں ان شہریوں کی لاشیں کھلے مقامات سے ملی ہیں۔

طوفانی برف باری اور بارش سے کرڑوں افراد متاثر ہورہے ہیں، برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 24 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں، آرکنساس سے نیو انگلینڈ تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، شدید خراب موسم کے باعث سڑکیں اور تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔

بارش اور برفانی طوفان کے باعث دس لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید شدید سردی اور ممکنہ طور پر ایک اور برفانی طوفان مشرقی ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

blizzards in America

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گرگیا، درجہ حرارت یکم فروری تک نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

ادھر کینیڈا میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف سے ڈھک گئے، شدید برفباری کے باعث اسکول بند کردیے گئے۔

کینیڈا میں بھی خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

برطانیہ میں ’چندرہ‘ طوفان نے تباہی مچا دی، نظامِ زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rwL68Cn

No comments