Breaking News

عالمی منڈی میں سونا سستا، خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

نیویارک: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوگئی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد ایک ہی دن میِں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی اور یہ 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ سطح سے نیچے آگئی ہے۔ اس کے برعکس عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد بڑھ کر 5 ماہ کی بلند سطح پر آگئیں۔

برینٹ خام تیل 71 جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 65.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی بحریہ نے بحیرہ روم میں روس پر عائد پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزی کے شبے میں ایک آئل ٹینکر کو روکنے کے بعد اس کے کپتان کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی غیر قانونی ترسیل میں بھارت ملوث نکلا ہے، فرانس نے بحیرہ روم میں روسی آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا ہے، جبکہ گرفتار کپتان سمیت عملہ بھی بھارتی نکلا۔

رپورٹ کے مطابق ضبط شدہ ٹینکر روس پر عائد پابندیاں توڑنے والی نام نہاد‘شیڈو فلیٹ’سے منسلک ہے۔ روسی پابندیاں توڑنے والی شیڈو فلیٹ سے بھارتی نیٹ ورک کے روابط بھی بے نقاب ہو گئے ہیں، جبکہ بھارتی کپتان کی گرفتاری سے عالمی سطح پر بھارت کی غیر قانونی سرگرمیاں سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔

روسی تیل کی ترسیل کے لیے بھارتی عملہ عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ روسی تیل کی غیر قانونی ترسیل کے لیے بھارتی کپتان اور عملے کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

روسی شیڈو فلیٹ میں بھارت کی شمولیت بے نقاب ہونے کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تیل کی تجارت میں بھارتی کردار بھی سامنے آ گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SqY31k4

No comments