Breaking News

جنوبی افریقا نے اسرائیلی سفیر کو بےدخل کرنے کا حکم دیدیا

جنوبی افریقا نے اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے بےدخل کرنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ امور نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقا اسرائیل کے سفیر کو ملک سے نکال رہا ہے۔

اسرائیلی اہلکار پر الزام لگایا کہ وہ "سفارتی اصولوں کی ناقابل قبول خلاف ورزی” میں ملوث ہے جو جنوبی افریقہ کی خودمختاری کو چیلنج بن گئی تھی۔

بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے محکمے نے جمعہ کو کہا کہ وہ اسرائیلی سفارت خانے کے انچارج ایریل سیڈمین کو نان گریٹا قرار دینے کے بعد جنوبی افریقا چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دے رہا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا کے خلاف "توہین آمیز حملے” شروع کیے اور ساتھ ہی ساتھ وزارت کو "سینئر اسرائیلی حکام کے مبینہ دوروں” سے آگاہ کرنے میں "جان بوجھ کر” ناکامی دکھائی۔

محکمے نے ایک بیان میں کہا، "اس طرح کے اقدامات سفارتی استحقاق کا سراسر غلط استعمال اور ویانا کنونشن کی بنیادی خلاف ورزی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے لیے ضروری اعتماد اور پروٹوکول کو منظم طریقے سے مجروح کیا ہے۔”



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/W4LEdn8

No comments