Breaking News

فیسٹول کے دوران زور دار دھماکہ، خوشیاں ماتم میں تبدیل

نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فیسٹول کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

نئی دہلی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کلاکوریچی میں ایک فیسٹول کے دوران پیش آنے والے دل دہلا دینے والے حادثے میں غبارے پھلانے والا گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔

جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں کئی افراد بری طرح جھلس گئے۔

blast

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیسٹول میں آس پاس کے علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ فیسٹول کے اختتام پر جب لوگ گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے تو شام تقریباً 7 بجے اچانک غبارے میں گیس بھرنے والا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سلنڈر کے ٹکڑے دور دور تک جا گرے اور قریب موجود متعدد افراد اس کی زد میں آگئے۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور افراتفری مچ گئی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فائر بریگیڈ نے سلنڈر پھٹنے کے بعد لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تحقیقات میں اس بات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے کہ آیا گیس سلنڈر قانونی اجازت نامے کے تحت خریدا گیا تھایا نہیں۔

افسوسناک واقعہ کے بعد متعلقہ حکام ہلاک شدگان کی شناخت اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/LZmRtFr

No comments