Breaking News

دبئی اور ابوظبی میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز اتوار کو عرب امارات میں بوندا باندی کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی میں بارش کے بعد رات کو درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عرب امارات میں پیر کی صبح مزید بارش اور دھند کا امکان ہے۔

دبئی میں بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بارش اور سرد موسم کی وجہ سے ڈرائیورز کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی جس کے بعد 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے، نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برف باری کی وجہ سے بارہ ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، چوراسی ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

مری میں برف باری اور طوفانی ہواؤں کا امکان، ہائی الرٹ جاری

شمالی ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی پچاس دگری تک جا پہنچا۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اوربوسٹن میں مزید بارف باری کا امکان ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/EUFyWbq

No comments