ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق کی 66 ویں لہر کا آغاز، تل ابیب پر حملے
تہران (20 مارچ 2026): ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کیخلاف آپریشن وعدہ صادق چار کی 66 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔
ایران جنگ کے 21 ویں روز ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے خلاف آپریشن وعدہ صادق چار کی 66 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا نام ’یا زہرہ‘ رکھا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المهندس کی یاد میں کی گئی جب کہ اس حوالے سے میزائل اور ڈرون فائر کرنے کے مناظر جاری کیے گئے ہیں۔
ایران کی جانب سے حملے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے اہم اہداف پر کیے گئے ہیں۔ جب کہ پاسداران انقلاب نے اس لہر میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ان حملوں میں قدر، خرمشہر، خیبر شکن، قیام اور ذوالفقار میزائل استعمال کیے گئے ہیں، جو ٹھوس اور مائع ایندھن والے، ملٹی وار ہیڈ کے حامل ہیں جب کہ ڈرون حملے بھی 66 ویں لہر کا حصہ ہیں۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jcDFrZM
No comments