دشمن خطے میں جہاں بھی ہوگا اسے جلا دیں گے ، ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی دھمکی
تہران : ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے وارننگ دی ہے کہ دشمن خطےمیں جہاں بھی ہوگا اسے جلادیں گے اور ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے اہم عسکری مرکز ‘خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز’ نے دشمن ممالک کو سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن خطے میں جہاں کہیں بھی چھپا ہوگا، اسے تلاش کر کے جلا دیں گے، دشمن کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا اور اب کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب ملے گا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں اور حکمتِ عملی نے دشمن کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، دشمن کو اب کچھ عرصے سے مسلسل ‘تکنیکی خرابیوں’ کا سامنا ہے اور انہیں لگنے والی چوٹوں (نقصانات) کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور مختلف مقامات پر فوجی اثاثوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ایرانی حکام کا اشارہ دشمن کے دفاعی نظام کی ناکامیوں اور حالیہ نقصانات کی جانب ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/K6zTSiQ
No comments