Breaking News

ایران جنگ: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری

(23 مارچ 2026): ایران جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کی وجہ سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے سے دنیا بھر کی معیشت خطرے سے دوچار ہے۔

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 112.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.87 فیصد اضافے سے 99.8 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند ہے، جس کی وجہ سے خام تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے اڑتالیس گھنٹوں کو وقت دیدیا۔ جبکہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Dzfswe5

No comments