Breaking News

اسرائیل کی اہم ایرو اسپیس اور اسلحہ ساز مراکز پر حملہ کر دیا، ایرانی فوج

تہران (24 مارچ 2026): ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ ڈرون حملوں میں اسرائیل کی اہم ایرو اسپیس اور اسلحہ سازی کے مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنا دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے آج صبح ڈرون حملوں کا ایک سلسلہ کامیابی سے شروع کیا، ان حملوں میں حیفا میں واقع رافیل کی اسلحہ ساز صنعتوں اور تل ابیب میں بن گوریان ایئرپورٹ کے قریب ایرو اسپیس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق رافیل ویپنز انڈسٹریز ایک اہم فوجی ٹیکنالوجی تیار کرنے والا ادارہ ہے جو آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلنگ جیسے جدید دفاعی نظاموں کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے مذاکرات کیلیے سخت مؤقف اپنا لیا، ممکنہ مطالبات سامنے آگئے

جنگ کے آغاز سے اب تک ایرانی فوج نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت متعدد فوجی کارروائیاں کی ہیں جو فروری کے آخر میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی حملے کے فوراً بعد شروع کیا گیا تھا۔

رافیل کے لاجسٹک اور فوجی مرکز کو اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں سے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

فوج کے بیان کے مطابق منگل کو ہونے والی اس فوجی کارروائی کے دوران ایرانی ڈرونز نے ایئرپورٹ پر کھڑے کئی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نشانہ بنایا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/fy3Yu7Q

No comments