Breaking News

کویت کا وزٹ ویزوں سے متعلق بڑا اعلان

کویت سٹی: کویت کی وزارت داخلہ نے کاروباری، خاندانی اور سیاحتی وزٹ ویزوں کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق Kuwait کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی میڈیا کے ڈائریکٹر نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں بتایا کہ یہ فیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال اور ہوائی اڈے کی عارضی بندش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غیر ملکیوں اور ان کے کفیلوں کو قانونی مشکلات سے بچانا بھی ہے۔

کویت نے ملازمین کے حوالے سے سخت حکم جاری کر دیا

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ تمام اقسام کے وزٹ ویزے خودکار طور پر توسیع کر دیے جائیں گے اور اس کے لیے ریزیڈنسی افیئرز ڈیپارٹمنٹ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jBTW7LV

No comments