ایران کی تجویز پر صدر ٹرمپ نے مشاورت کی ہے اور غور جاری ہے، وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کی تجویز پر بات ہو رہی ہے اور صدر ٹرمپ نے اس پر مشاورت کی ہے۔
ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ صدر نے آج صبح اپنی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کی ہے جس میں تجویز کی پیش کر دہ تجویز پر بات ہورہی تھی۔
ایران نے امریکا کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ ختم کرنے کی تجویز بھیجی – اس شرط کے ساتھ کہ اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت مستقبل میں کسی وقت ہو گی۔
آبنائے ہرمز پر اجارہ داری، امریکا نے ایران کو سخت وارننگ دیدی
صدر ٹرمپ نے اصرار کیا ہے کہ تہران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، اور لیویٹ نے کہا کہ ایران کے بارے میں ریڈلائنز "بہت واضح” کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ پر 2سال میں تیسری بار قاتلانہ حملہ ہوا، وائٹ ہاؤس عشائیہ میں فائرنگ کےفوری بعد سیکریٹ سروس کا کردارقابل تحسین ہے اور صدر ٹرمپ کا سیکریٹ سروس پر اعتماد برقرار ہے، صدر پر حملے کا واقعہ نشاندہی کرتا ہے کہ فیڈرل ایجنٹ فنڈنگ کتنی ضروری ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک امریکی عہدے دار اور دو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے امریکا کو نئی تجاویز دی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے اور جنگ کا خاتمہ کیا جائے، جب کہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر رکھا جائے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اتوار کے روز فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ وہ بحری ناکہ بندی جاری رکھنا چاہتے ہیں، جو ایران کی تیل برآمدات کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، اس امید کے ساتھ کہ آئندہ چند ہفتوں میں تہران دباؤ میں آ جائے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UPxjM4q
No comments