کویت نے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا
کویت سٹی (05 اپریل 2026): کویت میں 5 سے 11 اپریل تک 4 گھنٹے کی بجلی لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
وزارتِ بجلی و پانی نے ثانوی سب اسٹیشنز کی طے شدہ مرمت کے حوالے سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی بندش ہو سکتی ہے۔
وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق صارفین یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا ان کے گھروں میں بجلی متاثر ہوگی یا نہیں، اس کے لیے وہ وزارت کے سرکاری مینٹیننس پورٹل پر جا کر ’’Am I Affected?‘‘ فیچر استعمال کریں۔
رہائشی افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا PACI نمبر درج کریں یا نقشے پر اپنی پراپرٹی تلاش کریں تاکہ ممکنہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے باخبر رہیں اور مرمتی کام کے دوران پیشگی منصوبہ بندی کریں۔ کسی بھی بجلی کے نقص یا ہنگامی صورت حال کی صورت میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری مدد کے لیے وزارت کی ہیلپ لائن 152 پر رابطہ کریں۔
پورٹل پر جاری فہرست کے مطابق متاثرہ علاقے درج ذیل ہیں:
اتوار، 5 اپریل 2026 (رات 1:00 بجے، دورانیہ 4 گھنٹے):
جابر الاحمد، بلاک 7
عیون، بلاک 1
وفرا رہائشی علاقہ
مبارک الکبیر، بلاک 7
مبارک الکبیر، بلاک 1
سلوٰی، بلاک 2
قرطبہ، بلاک 2
پیر، 6 اپریل 2026 (رات 1:00 بجے، دورانیہ 4 گھنٹے):
سلوٰی، بلاک 2
قرطبہ، بلاک 2
عیون، بلاک 1
جابر الاحمد، بلاک 2
القصور، بلاک 1
ابو فطیرہ، بلاک 1
وفرا رہائشی علاقہ
الرائی، بلاک 1
منگل، 7 اپریل 2026 (رات 1:00 بجے، دورانیہ 4 گھنٹے):
الرائی، بلاک 1
القصور، بلاک 1
ابو فطیرہ، بلاک 1
وفرا رہائشی علاقہ، بلاک 6
عیون، بلاک 1
جابر الاحمد، بلاک 5
سلوٰی، بلاک 4
الشامیہ، بلاک 8
قرطبہ، بلاک 3
بدھ، 8 اپریل 2026 (رات 1:00 بجے، دورانیہ 4 گھنٹے):
قرطبہ، بلاک 3
بنید القار، بلاک 2
سلوٰی، بلاک 5
عیون، بلاک 4
وفرا رہائشی علاقہ، بلاک 6
مبارک الکبیر، بلاک 7
ابو فطیرہ، بلاک 1
الرائی، بلاک 1
جمعرات، 9 اپریل 2026 (رات 1:00 بجے، دورانیہ 4 گھنٹے):
الرائی، بلاک 1
وفرا رہائشی علاقہ
مبارک الکبیر، بلاک 7
ابو فطیرہ، بلاک 1
سلوٰی، بلاک 12
بنید القار، بلاک 2
قرطبہ، بلاک 3
جمعہ، 10 اپریل 2026 (رات 1:00 بجے، دورانیہ 4 گھنٹے):
سلوٰی، بلاک 5
حولی، بلاک 9
جابر الاحمد، بلاک 5
الرائی، بلاک 1
الشرق، بلاک 3
ہفتہ، 11 اپریل 2026 (رات 1:00 بجے، دورانیہ 4 گھنٹے):
الشرق، بلاک 3
الرائی، بلاک 1
جلیب الشیوخ، بلاک 3
جلیب الشیوخ، بلاک 4
وفرا رہائشی علاقہ، بلاک 6
نعیم، بلاک 2
سلیمیہ، بلاک 4
حولی، بلاک 1
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5j0zpwk
No comments