ایران جنگ معاملہ، ٹرمپ امریکی صحافیوں پر برس پڑے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صحافیوں پر تنقید کے نشتر برسا دیئے، کہا کہ جانتا ہوں ٹکرکارلسن، میگین کیلی، کینڈیس اوونز، ایلکس جونز مجھ سے کیوں لڑ رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں دہشت گردی میں نمبرون ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونا اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام صحافیوں میں ایک چیز مشترک ہے،آئی کیوکم ہے اور سب احمق ہیں، ان صحافیوں کو ان کے گھر والے اور باقی سب بھی جانتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان سب کو ٹیلی وژن سے ہٹا دیا گیا ہے، انہوں نے اپنی ٹی وی شوز بھی کھو دیے ہیں، انہیں ٹی وی پر بھی مدعو نہیں کیا جاتا کیونکہ کسی کو ان کی پرواہ نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس کچھ نہیں لیکن سستی شہرت کیلیے کچھ نہ کچھ کرتے ہیں، ان صحافیوں کے پاس اب تھرڈ کلاس پوڈ کاسٹس ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا لبنان کیساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان
صحافی ٹکر کارلسن کو اب کسی اچھے ماہر نفسیات سے ملنا چاہیے، مجھے تنقید کی پرواہ نہیں، مجھے صرف اپنے ملک کیلئے صحیح کام کرنے کی فکر ہے، مجھے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے اور اپنی جیت کی فکر ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/6LNA8X1
No comments