Breaking News

’اسلام آباد بھی اس لیے گیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو‘

امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ  ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہو سکتے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق ہمارے پاس صرف 2 راستے ہیں پوری دنیا کے ممالک چاہتےہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دیگر ملک بھی ایسا کریں گے ہم نہیں چاہتے کہ دنیا کی مختلف رجیمز کےپاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔

جےڈی وینس نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو تباہ کرنے کے اہداف حاصل کر لیے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سےمذاکرات کریں، اسلام آباد بھی اس لیے گیا تھا کہ ایران کےساتھ معاہدہ ہو اسلام آباد میں مذاکرات کےلیے 22 گھنٹےگزارے، ہماری نیت صاف تھی اس لیے اسلام آباد میں اتنے گھنٹے گزارے۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ میرا خیال میں ایران کےساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے ہمارے پاس آپشن بی یہی ہےکہ  ایران پر دوبارہ حملے شروع کریں، ٹرمپ نہیں چاہتے کہ  ایران پر دوبارہ حملے ہوں لیکن آپشن بی یہی ہے آج موقع ہے کہ ایران کےساتھ تعلقات کو بہتر کیاجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنائےگا، ٹرمپ نہیں چاہیں گے کہ ایران کےپاس ایٹمی ہتھیار ہوں، ایران شہری بہترین اور ذہین ہیں ایرانی مذاکراتی ٹیم نے مذاکرات میں ہارڈ لائن پوزیشن رکھی، کبھی کبھی سمجھ نہیں آتا کہ  ایرانی ٹیم کی پوزیشن کیا ہے ایرانی ٹیم کوکمیونیکیشن میں مسائل تھے یا نیت صاف نہیں تھی معلوم نہیں، ہم نے صاف نیت سے بات کی اور اپنی پوزیشن کلیئر کی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jFGweBQ

No comments