ایام حج کا آج آخری دن
مکہ مکرمہ (29 مئی 2026): ایام حج کا آج آخری دن ہے مناسک حج جاری ہیں اور حجاج کرام آج بھی تینوں جمرات (شیطان) کی رمی کر رہے ہیں۔
ایام حج کا آج آخری دن ہے۔ تشریق کے دوسرے دن بھی رمی کا سلسلہ صبح سے جاری ہے اور حجاج منیٰ میں تینوں شیطانوں کو کنکریاں مار رہے ہیں۔ غروب آفتاب سے قبل منیٰ خالی ہو جائے گا۔
رمی کے بعد حجاج کرام دن کا بقیہ وقت منیٰ میں اپنے خیموں اور ٹاوروں میں گزاریں گے اور مغرب سے پہلے منی سے نکل جائیں گے اور مکہ یا مدینہ میں قیام کریں گے۔
اس سال 17 لاکھ سے زائد عازمین نے فریضہ حج ادا کیا ہے، جن کی واپسی کا سلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا۔ پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ 31 مئی سے شروع ہوگا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/TJRGv91
No comments