نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی کا بھی استعفے کا مطالبہ، کیئر اسٹارمر کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا
لندن (12 مئی 2026): وزیر داخلہ شبانہ محمود کے بعد نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی نے بھی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے، کیئر اسٹارمر کی قسمت کا فیصلہ آج کابینہ اجلاس میں ہوگا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی نے بھی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے استعفے کے لیے ٹائم ٹیبل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے، جب کہ آج کابینہ اجلاس میں اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا، اور اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعظم کب تک منصب پر براجمان رہیں گے۔
اسٹارمر سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انھیں اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ کار طے کرنا چاہیے، وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت کابینہ کے 2 سینئرز اراکین نے وزیر اعظم کو استعفے سے متعلق ٹائم ٹیبل طے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری طرف کیئر اسٹارمر نے مستعفی وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرری کر دی ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ لیبر پارٹی کی عوام میں مقبولیت میں کمی آ گئی ہے، مقامی حکومتوں کے انتخابات میں بھی لیبر پارٹی نے بہت سی نشستیں گنوائی ہیں۔
کیئر اسٹارمر سے 70 سے زائد لیبر ایم پیز کا مستعفی ہونے کا مطالبہ
سینئر برطانوی وزرا نے وزیر اعظم ہاؤس جا کر کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، اب تک لیبر پارٹی کے 70 سے زائد ایم پیز ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں، لوکل الیکشن میں لیبر پارٹی کی شکست کے بعد سے اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ روز پارلیمانی سیکریٹریز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/RFdOhoN
No comments