Breaking News

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری

منیلا (8 جون 2026): فلپائن کا جزیرہ منڈاناؤ 7.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا جس کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ سمندر میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد ایشیا کہ مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:40 بجے کے قریب آیا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقوں میں تین میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں اور ملائیشیا میں بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے بعض حصوں میں ایک میٹر تک لہروں کا امکان ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/coREwZP

No comments