Breaking News

’30 ستمبر تک امریکی فوج عراق سے نکل جائے گی‘

عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک امریکی فوج عراق سے نکل جائے گی جس کے بعد امریکی سرمایہ کاری ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے  وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا بدمعاش ہے لیکن عراق کو اب ایران سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا عراق میں امریکی فوج کی ضرورت نہیں۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب ،یواےای ،قطر ، کویت سمیت مشرق وسطیٰ کےممالک سے مثبت بات چیت ہوئی، خلیجی ممالک امریکا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

’آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے‘

فیس کی بجائے سرمایہ کاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو آبنائے ہرمز کے ذریعے بھیجے جانے والے تمام کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کرنے کے خیال کو ترک کر دیا، اور کہا کہ وہ اس کے بجائے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے کریں گے۔

منصوبے کی تبدیلی ٹرمپ کی جانب سے آبی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے 20 فیصد فیس وصول کرنے کی تجویز کے ایک دن بعد آئی ہے۔

ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی قیادت کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کی بنیاد پر، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 فیصد یونائیٹڈ سٹیٹس ری ایمبرسمنٹ فیس کو تجارت اور سرمایہ کاری کے سودوں سے بدل دیا جائے جو مختلف خلیجی ریاستیں امریکا میں کریں گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rcX1dNh

No comments