Breaking News

ٹرمپ کی تشویش، ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہی فِلی بسٹر ختم کر دیں گے!

واشنگٹن (04 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تشویش لاحق ہے کہ جس پروسیجر کے خاتمے کے لیے انھوں نے کوششیں کی تھیں، اُس فِلی بسٹر کو ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہی ختم کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سینیٹ میں قانون سازی کو روکنے والے، طویل بحث کے روایتی حربے فلی بسٹر (Filibuster) کو ختم کرنے کی بارہا کوشش کی ہے لیکن ناکام رہے ہیں، فلی بسٹر کے خاتمے سے کوئی بھی بل سینیٹ میں 60 کی بجائے محض سادہ اکثریت سے پاس کیا جا سکتا ہے، تاہم ٹرمپ کی اپنی ہی پارٹی (ریپبلکنز) کے کئی سینیٹرز اس کے شدید خلاف ہیں۔

ٹرمپ نے ریپبلکنز کو متنبہ کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ ڈیموکریٹس اگر جیت گئے تو بڑی تبدیلیاں کر کے ریپبلکنز کا جیتنا ناممکن بنا دیں گے، پھر میں گھر میں بیٹھ کر کہوں گا کہ میں نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔

غزہ میں پانی کے متلاشی بچوں پر اسرائیل کا ڈرون حملہ

صدر ٹرمپ نے کہا ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہی فلی بسٹر ختم کر کے فوری قانون سازی کریں گے، وہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 21 تک بڑھانا چاہتے ہیں، اور سینیٹ میں 2 نئی ریاستیں شامل کر کے اپنی اکثریت بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ فلی بسٹر طویل بحث کر کے بل روکنے کا ہتھکنڈا ہے جسے ختم کرنے کے لیے 60 سینیٹرز کے ووٹ درکار ہوتے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SiZCx8D

No comments