Breaking News

جو آبنائےہرمز سے جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کرے اسے معاوضہ ملنا چاہیے، ایران

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دعوے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا ردعمل آگیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں جو بھی آبنائے ہرمز سے تجارتی جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کرے اسے سروس کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

عباس عراقچی نے دوٹوک کہا کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا اصل محافظ  رہا ہے اور رہےگا، تحفظ فراہم کرنے کے بدلے20 فیصد رقم کا مطالبہ یقیناً بہت زیادہ ہے ایران معاوضہ لینے کے معاملے میں بالکل منصفانہ انداز اپنائے گا۔

’آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے‘

ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی صرف ایرانی جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکے گی تاہم ایران کے سوا دیگر ملکوں کو آبنائےہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے اور آبنائےہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سےفیس لیں گے۔

ٹرمپ نے دوٹوک کہا کہ آبنائےہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقہ کار کا عمل فوری شروع کیا جا رہا ہے۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rCJqLt9

No comments