Breaking News

امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں مخصوص اہداف پر فضائی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق ایران کیخلاف کارروائی تجارتی جہازوں کو آبی گزرگاہ میں نشانہ بنانے پر کی گئی ہے، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تجارتی جہازوں پر حملے کیے تھے۔

سینٹ کام کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیاں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے ردِعمل میں کی گئیں، حملوں کیخلاف فوجی آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد آئندہ حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔

امریئکی حکام کے مطابق ایران کی کارروائیاں بلااشتعال، خطرناک اور بین الاقوامی سمندری سلامتی کیلئے سنگین خطرہ تھیں

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سیریک، جزیرہ قشم اور بندر عباس میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/JEjuhB4

No comments