Breaking News

حوثیوں نے ریاض پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، سعودی اتحاد

ریاض: سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، شہر کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان سعودی اتحاد نے کہا بیشا، طائف، خرص اور ینبع میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششیں بھی ناکام بنائی گئیں، حوثی ملیشیا نے ریاض میں بھی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترجمان نے کہا حوثی ملیشیا کے اقدامات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور اس کے خلاف اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق کیے جائیں گے، حوثی ملیشیا کی کارروائیاں دہشت گرد رویے کی تصدیق کرتی ہیں۔

ادھر ایران کی حمایت یافتہ یمن کی حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ اس نے سعودی دارالحکومت ریاض کے علاوہ ملک کے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع توانائی کے مراکز کو ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

’قطری اور پاکستانی ثالثوں کو امریکا سے مذاکرات کے لیے ایرانی شرائط سے آگاہ کردیا‘

تاہم سعودی حکام نے کہا کہ ہفتے کے روز ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیا گیا، اس سے قبل سعودی دارالحکومت کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب ایندھن کے ٹینکوں سے سیاہ دھوئیں کا ایک ستون اٹھتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ ہفتے کے روز یہاں پروازوں کا سلسلہ بھی عارضی طور پر متاثر ہوا۔

دارالحکومت میں فضائی حملے کے انتباہی سائرن بھی بجائے گئے۔ جولائی میں ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافے کے بعد یہ پہلی مرتبہ تھا کہ دارالحکومت میں ایسے انتباہات جاری کیے گئے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ’’چوکسی اختیار کریں اور ممکنہ پروازوں کی منسوخی اور سفری نظام میں دیگر رکاوٹوں کے لیے تیار رہیں۔‘‘ محکمے نے ایک بیان میں کہا ’’ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب، بشمول شہری ایئر پورٹس، کے خلاف دشمنانہ کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔ اس فوجی تنازع میں تیزی سے شدت اختیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔‘‘



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/cdoVLUk

No comments